نیپرا نے بجلی ایک بار پھر مہنگی کردی

نیپرا نے بجلی ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے

نیپرا نے بجلی ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔ فوٹو: فائل

نیپرا نے بجلی ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔


نیپرا نے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری جولائی سے دسمبر تک کی 2 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جب کہ ٹیرف کا اطلاق 19 دسمبر 2018 کے نرخوں پر ہوگا۔

بجلی مہنگی کرنے کی منظوری گھریلو، کمرشل، صنعتی، زرعی صارفین کے لیے کی گئی ہے جس کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھرکی تمام تقسیم کارکمپنیوں کے صارفین کے لیے ہوگا جب کہ بجلی مہنگی کرنے سے متعلق حتمی نوٹیفکیشن حکومت جاری کرے گی۔
Load Next Story