شام پر حملہ امریکا کی آخری غلطی ہوگی منور حسن

اوباما اپنے فوجیوں کو امریکا کے بجائے مسلم ممالک میں دفنانا چاہتا ہے

عالم اسلام کو مسلمانوں کو تحفظ دینے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ امریکا نے شام پرحملہ کیا تویہ اس کی آخری غلطی ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں منور حسن نے کہا ہے کہ چین اور روس کی طرف سے سلامتی کونسل میں شام پرحملے کی مخالفت کے باوجود امریکا کاہرصورت حملہ کرنیکا اصرار دنیا کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کا اعلان ہے ،جس پر پوری دنیاخاص طورپرعالم اسلام شدید اضطراب میں ہے، انھوں نے کہا کہ لگتا ہے امریکی صدر اوباما اپنے فوجیوں کو امریکا کے بجائے مسلم ممالک میں دفنانا چاہتا ہے۔




امریکا جب چاہتا ہے نیا جھوٹ گھڑ کر کسی اسلامی ملک پر حملہ کردیتا ہے اور اقوام متحدہ اس کی لونڈی کا کردار ادا کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب عالم اسلام کو مسلمانوں کو تحفظ دینے کیلیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، منورحسن نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کرے۔
Load Next Story