نیب نے پی ٹی آئی رہنما سبطین خان کو گرفتار کرلیا

ملزم پر چنیوٹ اور راجوہ میں اربوں روپے کے غیرقانونی ٹھیکہ جات میں من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے، نیب


ویب ڈیسک June 14, 2019
ملزم سبطین خان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب لاہور ۔ فوٹو : فائل

لاہور: نیب لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کو گرفتار کرلیا۔

نیب نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے بعد ایک اور رہنما اور وزیر جنگلات سبطین خان کو دوران انکوائری گرفتار کرلیا، ملزم پر چنیوٹ اور راجوہ میں اربوں روپے غیرقانونی ٹھیکہ جات من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے۔

نیب لاہور کے مطابق ملزم سبطین خان کی جانب سے جولائی 2007ء میں ای آر پی ایل نامی ایک کمپنی کو ٹھیکہ فراہم کرنے کے غیرقانونی احکامات جاری کیے گئے اور ٹھیکہ قوانین سے انحراف کرتے ہوئے فراہم کیا گیا۔

نیب لاہور کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کیس ریفر کرنے پر نیب لاہور نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جب کہ ملزم محمد سبطین خان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں