کراچی میں آپریشن کی مدت کا تعین پہلے ہونا چاہیے

دیکھنا ہے کوئی ٹھوس اقدام کیاجاتا ہے یا معاملہ سیاست کی نذر ہو جائیگا،بی بی سی


Net News September 03, 2013
دیکھنا ہے کوئی ٹھوس اقدام کیاجاتا ہے یا معاملہ سیاست کی نذر ہو جائیگا،بی بی سی. فوٹو : فائل

KARACHI: وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کراچی سے لاقانونیت کے خاتمے کیلیے موجودہ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک منظم اور اہداف پر مشتمل کارروائی کی قیادت خود کریں۔

وفاقی حکومت کے اعلیٰ اہلکاروں نے بی بی سی کو بتایا کہ اس سلسلے میں وفاق اپنے تمام تر وسائل اور مشینری صوبائی حکومت کی کمانڈ میں دینے کو تیار ہے اور فوج کو اس میں ملوث کرنے کا اس کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔ امن و امان چونکہ صوبائی معاملہ ہے لہٰذا وزیراعظم نواز شریف بدھ کو یہ تجویز بھی لیکر اپنی کابینہ کے ہمراہ کراچی جارہے ہیں۔



امید ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے یہی تجویز رکھیں گے اور ان کی رائے جاننا چاہیں گے۔ وفاقی حکومت محض یہ تجویز لیکرکراچی نہیں جا رہی مگر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 نکاتی ابتدائی منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے جو کراچی میں لاقانونیت پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین اور سرکاری اہلکار اس بات پر متفق نظر آتے ہیں کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جو بھی منظم کارروائی ہو اس کی مدت کا تعین پہلے سے کیا جانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں