بینظیرقتل کیس میں پی پی کے فریق بننے کے قانونی نکتے پرسماعت آج ہوگی

درخواست کے علاوہ 4 گواہان ڈاکٹر محمد اشرف،ڈاکٹر امجد،لیڈی ڈاکٹر حنا اور ڈاکٹر ردا کے بیانات بھی ریکارڈکیے جائیں گے.

درخواست کے علاوہ 4 گواہان ڈاکٹر محمد اشرف،ڈاکٹر امجد،لیڈی ڈاکٹر حنا اور ڈاکٹر ردا کے بیانات بھی ریکارڈکیے جائیں گے. فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹوکے قتل کیس کی سماعت آج کوانسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبرایک میں ہوگی ۔


آج اس اہم ترین مقدمے میں5سال8ماہ7دن بعد فریق بننے کیلیے پیپلز پارٹی کی درخواست کی سماعت ہوگی اور عدالت اس قانونی نکتے پر فیصلہ سنائے گی کہ کیا بینظیر بھٹوکے قتل کیس میں پیپلز پارٹی بحیثیت جماعت فریق بن سکتی ہے یا نہیں؟ اس درخواست کے حق میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ ایڈووکیٹ دلائل دیں گے۔

اس درخواست کے خلاف یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی بحیثیت سیاسی جماعت اس قتل کیس میں فریق نہیںبن سکتی۔اس درخواست کے علاوہ آج 4 گواہان ڈاکٹر محمد اشرف،ڈاکٹر امجد،لیڈی ڈاکٹر حنا اور لیڈی ڈاکٹر ردا کے بیانات بھی ریکارڈکیے جائیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story