قائداعظم ؒ کی11اگست 1947کی تقریر ابھی تک نہیں ملی
محمد علی جناح کی گیارہ اگست کی تقریر، تین جون کی تقریر اور چودہ اگست کی تقریر ہمارے پاس نہیں۔ مرتضیٰٰ سولنگی
قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے رواداری پر جو یادگار تقریر کی تھی اسے آل انڈیا ریڈیو نے پاکستان کے حوالے کرنے کی پیش کش کی ہے۔
تاہم قائداعظم ؒ کی11اگست 1947کی تقریر ابھی تک نہیں ملی، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے سابق سربراہ مرتضیٰ سولنگی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کے علم میں نہیں ہے کہ 11 اگست کی تقریر واقعی نہرو لائبریری میں ہے یا نہیں مگر 'آؤٹ لْک ایکسپریس میں جو خبر چھپی ہے اس میں نہرو لائبریری کے سربراہ کے ریمارکس خاصے منفی ہیں، مجھے لگتا ہے اْن کو کسی اور کورٹ کے حکم کی ضرورت ہے۔ '
مرتضیٰٰ سولنگی نے بتایا کہ 'محمد علی جناح کی تمام تقاریر ریڈیو پاکستان کے آرکائیو میں موجود تھیں اور ان کے دور میں ڈیجٹل بھی کر دی گئیں تھیں لیکن گیارہ اگست کی تقریر، تین جون کی تقریر اور چودہ اگست کی تقریر یہ تینوں ہمارے پاس نہیں تھیں۔ دو مل گئی ہیں جبکہ گیارہ اگست کی ابھی تک نہیں ملی۔' محمد علی جناح نے گیارہ اگست 1947 کو آئین ساز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نو تشکیل شدہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا ہر طرح سے تحفظ ہونا چاہیے، انہیں اپنے مندروں اور مساجد میں جانے کی آزادی ہو اور ریاست کو ان کے مذہبی عقائد سے کوئی سرو کار نہ ہو۔