سلمان اور حمزہ شہباز کا مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بننے کیلیے تیار

نیب ٹیم مشتاق چینی کو لیکر اسلام آباد روانہ ہوگئی جہاں اسے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے روبرو پیش کیا جائیگا۔


APP June 15, 2019
نیب ٹیم مشتاق چینی کو لیکر اسلام آباد روانہ ہوگئی جہاں اسے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے روبرو پیش کیا جائیگا۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادوں سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کا مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بننے کیلیے تیار ہو گیا۔

نیب نے شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو چیئرمین نیب کے روبرو پیش کرنے کیلیے احتساب عدالت سے ان کا 2روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا، جج وسیم اختر نے مشتاق چینی کا راہداری ریمانڈ منظور کیا۔

نیب ٹیم مشتاق چینی کو لیکر اسلام آباد روانہ ہوگئی جہاں اسے چیئرمین نیب جسٹس ( ر ) جاوید اقبال کے روبرو پیش کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں