اوباما کا شام پرحملے کا یکطرفہ اعلان قابل مذمت ہے عمران خان
اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی رپورٹ آنے کا انتظار کرنا ضروری تھا، بیان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کی بنا پرامریکی صدر باراک اوباما کے شام پرحملے کے یکطرفہ اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے معائنہ کار معاملے کی جانچ پڑتال میں مصروف ہیں اورا ن کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پرعمل کیا جانا چاہیے اور اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت سلامتی کونسل کی منظوری سے ہی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھراعادہ کیاکہ امریکی کانگریس سے یکطرفہ فوجی حملے کی منظوری لینے کا صدر اوباما کا فیصلہ امریکاکی داخلی سیاست کا حصہ ہے جس کی بین الاقوامی حیثیت نہیں۔
عمران خان نے نشاندہی کی کہ امریکا کی اس سفاکانہ عسکری اپروچ کا پاکستان بھی نشانہ بن چکا ہے جس کے سبب اس کی سرزمین پر معصوم شہریوں پرغیرقانونی، ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور توقیر کی جائے۔