ایرا کے کنٹریکٹ ملازمین کو خلاف ضابطہ مراعات کی ادائیگی

رقم افسروں کیلیے گاڑیاں خریدنے اورانکے ذاتی اسٹاف پرخرچ ہوئی،آڈیٹرجنرل کی رپورٹ

رقم افسروں کیلیے گاڑیاںخریدنے اورانکے ذاتی اسٹاف پرخرچ ہوئی،آڈیٹرجنرل کی رپورٹ. فوٹو : فائل

ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی (ایرا) میںکنٹریکٹ ملازمین کو 65لاکھ63ہزارروپے کی گاڑیوںکی فراہمی اورمالی بے قاعدگیوںکاانکشاف ہواہے۔

آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں کہاگیاکہ کنٹریکٹ ملازمین کے تقررنامے میں بھرتی کی تمام شرائط بیان کی گئی تھیںجس میں ماہانہ لگ بھگ پیکیج کی ادائیگی کے سوامزید مراعات کی کو ئی شرط نہیں تھی اس کے باوجودایرا حکام نے افسران کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے کنٹریکٹ ملازمین کوتنخواہوں والائونسزکی مدمیں 27 لاکھ 60 ہزار روپے جبکہ گاڑیوں کی مرمت و مینٹی نینس کی مد میں 4لاکھ 68 ہزار 869روپے کی ادائیگی کی اورپول کے کھاتے میں 33 لاکھ 35ہزارروپے بھی کنٹریکٹ ملازمین کے تقرر ناموں کی شرائط کے منافی خرچ کیے ۔




اس بے قاعدگی کا انکشاف 24اکتوبر2012کوہوا تاہم ایراحکام نے جواب دیاکہ کنٹریکٹ ملازمین کی بخوبی احسن فرائض کی انجام دہی کیلیے انھیں گاڑیاں دی گئیں بعدازاں ایراکے 15ویں بورڈ اجلاس میں بھی کنٹریکٹ ملازمین کو یہ سہولت دینے کی منظوری دی گئی اور آڈٹ حکام کی جانب سے ایرا کو DAC بلانے کابھی کو ئی انتظام نہیںکیاجس پرآڈیٹرجنرل نے متعلقہ افسروں سے رقم سرکاری خزانے میں جمع کر انیکا حکم دیدیا ہے ۔
Load Next Story