نیٹو طیاروں کی ہزاروں پروازوں کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف

طیاروں کے پاکستانی حدود کے استعمال کی مد میں اربوں روپے کی مبینہ خوردبردکی گئی، نجی ٹی وی

طیاروں کے پاکستانی حدود کے استعمال کی مد میں اربوں روپے کی مبینہ خوردبردکی گئی، نجی ٹی وی. فوٹو: فائل

پاکستان آنیوالے ہزاروںنیٹو کنٹینرز کی گمشدگی کے بعد اب نیٹو طیاروں کی ہزاروں پروازوں کا ریکارڈ غائب ہونے کا بھی انکشاف ہواہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملکی حدود سے گزرنے یا ملک میں باہر سے آنے والی پروازوں کو پاکستانی حدود کے استعمال کرنے پر باقاعدہ ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔




جس کا ریکارڈ رکھاجاتا ہے۔ پاکستانی حدود استعمال کرنے والے نیٹو طیاروں کی ہزاروں پروازوں کا ریکارڈ غائب ہونے سے اس مد میں اربوں روپے کی مبینہ خوردبرد ہوئی ہے۔
Load Next Story