ایفی ڈرین کیس میں 8 ملزمان کیخلاف حتمی چالان پیش
دفعہ 9سی لگانے کیخلاف درخواست پرڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس آج عدالت طلب
انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت کے جج ارشد محمودتبسم کے روبرو اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے ایفی ڈرین کیس میں8ملزمان کیخلاف حتمی چالان پیش کردیا ۔
جبکہ عدالت نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے محمدحنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ کیس کی سماعت18ستمبر تک ملتوی کر دی۔آئندہ تاریخ پر تمام ملزمان پر فرد جرم عائدکی جائے گی۔حتمی چالان میں بھی9 سی کی دفعہ عائدکی گئی ہے۔عدالت نے گلوبل فارما کے ڈائریکٹر خواجہ اسد اور سلیم اختر شیرازی کی عبوری ضمانتوں میں بھی توسیع کر دی۔
دریں اثناء سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین،سابق ایم این اے علی موسیٰ گیلانی،سابق ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ سمیت14ملزمان کیخلاف درج ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ کیس میں منشیات اسمگلنگ کی دفعہ9 سی عائد کرنے کے اقدام کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ جج ارشد محمود تبسم نے دونوں درخواستیں سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کرکے جواب سمیت آج منگل3ستمبرکو طلب کر لیا ۔