ہنگو میں مکان کے چھت گرنے سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق بچی زخمی

حادثہ اسلام الدین نامی شخص کے گھر میں پیش آیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک June 15, 2019
کمرے کی چھت کچی آبادی ہونے کے باعث گر گئی۔پولیس فوٹوفائل

خیبرپختونخوا میں ضلع ہنگو کے علاقے بلیامینہ میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق جب کہ بچی زخمی ہوگئی۔

ہنگو کے علاقے بلیامینہ میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ایک ڈیڑھ سالہ بچہ شامل ہے۔ جب کہ ایک چھوٹی بچی کو ملبے تلے سے پولیس اور علاقہ عوام نے زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے کی چھت کچی آبادی ہونے کے باعث گری، حادثہ اسلام الدین نامی شخص کے گھر میں پیش آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں