ڈاکٹر عبدالقدیر کی نقل و حرکت پر پابندی کیخلاف کیس کی خود پیروی کی درخواست

عدالت نظر بندی ختم کرکے نقل وحرکت کی اجازت دے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان


ویب ڈیسک June 15, 2019
عدالت نظر بندی ختم کرکے نقل وحرکت کی اجازت دے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان فوٹو:فائل

قومی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنے کیس کی خود پیروی کے لیے متفرق درخواست دائر کردی۔

قومی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایڈووکیٹ مدثر چوہدری کی وساطت سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے اور نقل وحرکت کی اجازت نہیں دی جارہی، نظر بندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے، اپنے کیس کی پیروی کے لیے خود ہائیکورٹ میں پیش ہونا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرعبدالقدیر نے اپنی نقل و حرکت پر پابندی کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ عدالت کیس کی پیروی کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے اور نظر بندی ختم کرکے نقل وحرکت کی اجازت دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔