خواتین کو بے ہوش کرکے نازیبا تصاویر بنانے والے ڈاکٹر کے مقدمے میں پیشرفت

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD:
خواتین کی نازیبا تصاویر اتار کر بلیک میلنگ اور بھتہ لینے کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

شہر میں خواتین کی عزتیں مسیحاؤں سے غیر محفوظ ہوگئیں۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو خواتین کو نشہ آور ادویات پلاکر نازیبا تصاویر اتار کر بھتہ لینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

سرجانی پولیس نے مقدمے کا چالان پیش کردیا جس میں انکشاف کیا گیا کہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر ارشد حسین جعفری کلینک میں اکیلی آنے والی خواتین کو نشہ آور اداویات پلاتا اور انہیں بے ہوش کرکے ان کی نازیبا تصاویر اتارتا تھا۔ ملزم کو مسماۃ (ر) سمیت متعدد متاثرہ خواتین نے شناخت کرکے بیان قلمبند کرایا۔


یہ بھی پڑھیں: خواتین کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر گرفتار

ملزم تصاویر لینے کے بعد بھتے کی پرچیاں بھیجتا تھا اور اب تک متعدد خواتین سے لاکھوں روپے بھرے کے عوض وصول کرچکا ہے۔ ملزم کے دیگر 6 ساتھی تاحال مفرور ہیں جن میں مسمات طاہرہ، زینت، فرزانہ، سمیہ، ارسلان اور صالح شامل ہیں۔

عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور ملزم کو مقدمے کی نقول بھی فراہم کردیں۔ اس پر 27 جون کو فرد جرم عائد کیئے جانے کا امکان ہے۔
Load Next Story