بینظیر بھٹوقتل کیس عدالت نے پیپلزپارٹی کی فریق بننے کی درخواست مسترد کردی

قانون کسی سیاسی جماعت کو قتل کے مقدمے میں فریق بننے کی اجازت نہیں دیتا، عدالت


ویب ڈیسک September 03, 2013
قانون کسی سیاسی جماعت کو قتل کے مقدمے میں فریق بننے کی اجازت نہیں دیتا، عدالت. فوٹو: فائل

انسدا دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پیپلزپارٹی کی فریق بننے کی درخواست مسترد کردی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمان نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت یپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے پارٹی کی جانب سے پاور آف اٹارنی پیش کی اور کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کے بعد بلاول بھٹو زرداری پارٹی چیئرمین اور بینظیر بھٹو کے حقیقی وارث ہیں، اس لئے پیپلز پارٹی کو بےنظیر قتل کیس میں فریق بننے کی اجازت دی جائے،عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد پیپلز پارٹی کی فریقن بننے کی درخواست مسترد کردی۔عدالت کا کہنا تھا کہ قانون کسی سیاسی جماعت کو قتل کے مقدمے میں فریق بننے کی اجازت نہیں دیتا، عدالت نے پراسیکیوٹر اور دیگر ملزمان کے وکلا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا، کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت 27 دسمبر 2007 کو ہوئی تھی تاہم 5 سال 8 ماہ بعد پیپلز پارٹی نے کیس میں فریق بننے کی درخواست کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں