جدید ترین جنگی فریگیٹ پی این ایس اصلت پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل
پی این ایس اصلت گائیڈڈ میزائل فریگیٹ ہے جس میں تارپیڈوز اور الیکٹرونک وارفیئر سسٹم بھی نصب ہیں۔
چین کے تعاون سے تیار کردہ جدید ترین فرگیٹ 22 پی این ایس اصلت کو پاک بحریہ کے بیڑے میں باقاعدہ طور پر شامل کرلیا گیا ہے۔
پی این ایس اصلت کو چین کے تعاون سے مکمل طور پر کراچی شپ یارڈ میں مقامی ماہرین نے تیار کیا ہے، یہ جہاز زمین سے زمین پر اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ہے۔ یہ ایک گائیڈڈ میزائل فریگیٹ ہے جس میں تارپیڈوز اور الیکٹرونک وارفیئر سسٹم بھی نصب ہیں۔ پی این ایس اصلت کی تیاری اور پاک بحریہ میں شمولیت کو عسکری ماہرین کی جانب سے خود انحصاری کی جانب سے ایک اور قدم قرار دیا جارہا ہے۔
پی این ایس اصلت کی بحری بیڑے میں شمولیت کی باقاعدہ تقریب کا اہتمام کراچی شپ یارڈ میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم نواز شریف تھے جنہیں پاک بحریہ کےدستے نے سلامی دی، تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ سمیت اعلیٰ عسکری حکام اور سیاسی قیادت نے بھی شرکت کی، وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، وہ پی این ایس اصلت کی تیاری میں معاونت پر چین کے مشکور ہیں۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ نے کہا کہ پاکستان کے کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں، ہم خطے میں امن کا فروغ چاہتے ہیں، ملکی وسائل سے پی این ایس اصلت کی تیاری تاریخی ہے، پاک بحریہ خود انصاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی این ایس اصلت ملکی وسائل سے تیار کیا گیا، پی این ایس اصلت شامل ہونے سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔