فواد چوہدری کا صحافی کو تھپڑ مارنا زیادتی ہےشیخ رشید
شہبازشریف نے نوازشریف کو نکلوانے کی پوری کوشش کی، شیخ رشید
ISLAMABAD:
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا صحافی کو تھپڑ مارنا زیادتی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کےلئے ایک سال امتحان ہے، اپنے گندے کپڑے میڈیا سے سامنے نہیں دھوتا، آخری سانس تک کابینہ میں غریب کی آواز اٹھاتا رہوں گا، فواد چوہدری کا صحافی کو تھپڑ مارنا زیادتی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کی حکومت نہیں آسکتی، بلاول کو سب سے پہلے اپنے باپ اور پھوپھی کیخلاف تحریک چلانی چاہیے، جس دن بلاول اپنے باپ اور فریال تالپور کے خلاف تحریک چلائے گا اس دن اس کی سیاست میں گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو نکلوانے کی پوری کوشش کی، شہبازشریف نے پہلے بھی نواز شریف کو نکالا تھا، اب پارٹی کی صورتحال مختلف ہے، 20 سے 25 ارکان اسمبلی تو حتمی ریفرنس میں ہیں، اللہ سب کو انصاف دے۔ شہباز شریف اور فریال تالپور کو ڈھیل حاصل ہے، ڈیل نہیں ہوسکتی۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بجٹ پیش کئے جانے کے وقت سابق صدر اور سابق وزیراعظم کا ایک ساتھ جیل میں ہونا ریکارڈ ہے کیونکہ ایک وقت میں سابق صدر اور سابق وزیراعظم جیل میں نہیں ہوتے۔گاجریں کھانے والوں کو نیب سے دہری خوراک ملنی چاہیے، کرپٹ سیاست دانوں کی نسلوں کو بھی لوٹی ہوئی دولت نہیں ملے گی۔ آصف زرداری کےخلاف اہم گواہ موجودہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر بھی سنگین الزامات ہیں، پہلے ہی کہا تھا کہ جون سے پہلے جھاڑو پھرے گا، 15 دنوں میں مزید جھاڑو پھر سکتا ہے ،ممکن ہےایسےحالات ہوجائیں اوریہ ٹکٹکی پر لٹک جائیں۔