جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

مال روڈ پر عوامی مارچ ہوگا جس کی قیادت سینیٹر سراج الحق کریں گے، قیصر شریف


ویب ڈیسک June 15, 2019
مال روڈ پر عوامی مارچ ہوگا جس کی قیادت سینیٹر سراج الحق کریں گے، قیصر شریف۔ فوٹو:فائل

جماعت اسلامی نے کرپشن اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے استحصال اور مہنگائی کے ظلم کو مزید برداشت نہیں کرے گی، آئی ایم ایف کی غلامی اور مہنگائی کیخلاف آج لاہور سے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

قیصر شریف نے مزید کہا کہ صبح 10 بجے مال روڈ پر عوامی مارچ ہوگا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے اور ملک گیر تحریک کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔