کراچی میں وزیراعظم کی موجودگی کے باوجود قتل وغارت کا بازار گرم 11 افراد جاں بحق

گرومندر، گلستان جوہر، میٹروول اور اورنگی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔


ویب ڈیسک September 03, 2013
گرومندر، گلستان جوہر، میٹروول اور اورنگی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: شہرقائد میں ٹارگٹ کلنگ اورفائرنگ کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور امن و امان کی صورت حال یہ ہے کہ ایک جانب وزیر اعظم کی سربراہی میں روشنیوں کے شہر کی رونویں دوبارہ بحال کرنے پر غور ہورہا تھا اور دوسری جانب مختلف واقعات میں 11 افراد ابدی نیند سلادیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن دھوبی گھاٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، سولجر بازار میں بھی نامعلوم موٓٹرس ائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پی آئی بی کالونی میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

گرومندر کے قریب ہوٹل پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ نورمحمد جاں بحق ہوگیا، مچھرکالونی میں اغوا کی کوشش کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ سی ویو پر دودریا کے مقام سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، سائٹ کے علاقے میٹروول میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، نامعلوم دہشت گردوں نے اورنگی میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کی نیند سلادیا۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ 2 کروڑ کی آبادی والے شہر میں چند لوگوں کو مرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں