میری اور بلاول کی ملاقات نوازشریف کی اجازت سے ہورہی ہے مریم نواز

پارٹی کے تمام فیصلے نواز شریف اور شہباز شریف سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، مریم نواز


ویب ڈیسک June 15, 2019
پارٹی کےاصول اورقواعدوضوابط کی پاسداری مجھ پربھی لازم ہے، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میری اور بلاول کی ملاقات میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی اجازت سے ہورہی ہے، پارٹی کے تمام فیصلے نواز شریف اور شہباز شریف سمیت پارٹی کے لوگوں سے مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کل جاتی امرا میں ظہرانہ دیا ہے، جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری مصطفی نواز کھوکھر، قمر زمان کائرہ، حسن مرتضی ، چوہدری منظور اور ایاز صادق، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ اور محمد زبیر مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مریم نواز کی بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت

ملاقات میں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ ترین سیاسی قیادت کی گرفتاری، ملک کی موجودہ معاشی صورت حال اور حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل پر بات ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میری اور بلاول کی ملاقات میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی اجازت سے ہورہی ہے، پارٹی کے تمام فیصلے نواز شریف اور شہباز شریف سمیت پارٹی کے دیگر سینیئر رہنماؤں سے مشاورت سے کیے جاتے ہیں اور پارٹی کےاصول اورقواعد و ضوابط کی پاسداری مجھ پر بھی لازم ہے۔



واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو دعوت افطار پر مدعو کیا تھا، جس میں مریم نواز بھی شریک ہوئی تھیں، یہ دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان پہلی باضابطہ سیاسی ملاقات تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں