پاکستانی فلم انڈسٹری کیلیے بہترین کام کرنا چاہتی ہوں سائرہ پیٹر

سنہرے دورکی واپسی کے لیے موسیقاروں کو ٹریبیوٹ دینے ہونگے، گلوکارہ

پاکستانی موسیقاروں اور گلوکاروں نے جس طرح فلمی شعبے کی لاج رکھی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، گلوکارہ۔ فوٹو : فائل

پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے پاکستانی فلموں کے لیے گانا شروع کردیا جب کہ 2020 میں مداح دو فلموں میں ان کے گائے ہوئے گیتوں کو سن کر لطف اندوز ہونگے۔

سائرہ پیٹر نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دو فلموں کے لیے اپنی آواز میں گیت ریکارڈ کروائے ہیں۔ جب کہ ایک ڈرامہ سیریل کا ٹائٹل سانگ بھی میری آواز میں ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔ اس لیے میرے چاہنے والے جو چاہتے تھے میں نے وہ پورا کر دکھایا کیونکہ اکثر میوزک کنسرٹ کے دوران میرے مداح ایک ہی بات کی خواہش ظاہر کرتے تھے کہ میں کب فلموں میں گاؤں گی مگر میں ہمیشہ ان کو یہی جواب دیتی تھی جب کوئی اچھا اور معیاری پروجیکٹ آفرہوگا تومیں ضرور اپنی آواز کا جادو جگاؤں گی مجھے پاکستان کی دو فلموں میں گانے کا موقع ملا اور میں نے مقامی اسٹوڈیو میں گیت ریکارڈ کرا دییہیں اس کے ساتھ ساتھ ایک ڈرامہ سیریل کا ٹائٹل سونگ کارڈ کر چکی ہوں جو شائقین کو بہت پسند آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم کا میوزک اک بہت باکمال ہے ماضی کے معروف موسیقاروں اور گلوکاروں نے جس طرح اس شعبے کی لاج رکھی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اس کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔ میں بھی اسی نقشے قدم پر چلتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے بہترین کام کرنے کی خواہش رکھتی ہوں۔


ایک سوال کے جواب میں سائرہ پیٹر نے بتایا کہ میں ان دنوں لندن میں کرکٹ کا ورلڈ کپ انجوائے کر رہی ہوں۔میری دعا ہے پاکستان کی ٹیم عمدہ کھیل پیش کرکے بھارت کو شکست دے اور پوری پاکستانی قوم کے اداس چہروں پر مسکراہٹ لے کر آئے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے ملک کے لیے ملی نغمے گائے ہیں۔پاکستانی فلموں کی موسیقی کا سنہرا دور واپس لانے لیے موسیقاروں کو ٹریبیوٹ دینے ہونگے۔اس سلسلے میں ایک وڈیو البم بھی ریکارڈ کیا ہے جو جلد دنیا بھر میں ریلیز ہوگا۔

گلوکارہ نے کہا کہ بہت جلد پاکستان واپس آکر کراچی اور لاہور میں گراؤنڈ میوزک کنسرٹس میں پرفارم کرنے کا معاہدہ طے پا چکا ہے اس لیے میرے چاہنے والے تیار رہیں بہت جلد ہی ان کے درمیان ہوگی اور اپنی آواز کے ذریعے جہاں معروف گلوکاروں کو خراج تحسین پیش کروں گی وہیں کچھ نیا بھی سناؤں گی جس کو یقینا وہ پسند کریں گے۔

 
Load Next Story