پیشگی اطلاع کے بغیر اسرائیل کے میزائل ٹیسٹ نے دنیا بھر میں خطرے کا الارم بجا دیا

میزائل فائر کئے جانے کی خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد مختلف ممالک کی اسٹاک مارکیٹوں میں ہلچل مچ گئیں اورکریش کرگئیں

اسرائیل کا میزائل شکن نظام اس کے دشمنوں کے خلاف اس کی ڈھال کا کام دے گا،اسرائیلی وزیراعظم فوٹو:فائل

اسرائیل نے بغیر پیشگی اطلاع کے بحیرہ روم میں امریکا کی جانب سے دیئے گئے میزائل شکن نظام کی مشق کے طور پر 2 میزائل فائر کئے جس کے بعد دنیا بھر کے ایوانوں میں بھونچال آ گیا اور اسٹاک مارکیٹیں کریش کرگئیں۔


میزائل فائر کئے جانے کی خبر سب سے پہلے روسی وزارت دفاع کی جانب سے دی گئی جس میں کہا گیا کہ بحیرہ روم کے مشرق میں موجود امریکی بحری بیڑے کی طرف سے فضا میں 2 بلیسٹک میزائل فائر کے گئے ہیں جو شام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد مختلف ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی ہلچل مچ گئیں اورکریش کرگئیں تاہم اسرائیل کی وزارت دفاع کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ میزائل امریکا کی جانب سے دیئے گئے میزائل شکن نظام کی مشق کے لئے فائر کئے گئے تھے، اسرائیلی وزارت دفاع کے حکام نے کہا کہ ایسے میزائل ٹیسٹ اسرائیل کی جانب سے اکثر کئے جاتے ہیں لیکن آج یہ خبروں کا موزوں اس لئے بنے کیونکہ اس وقت شام کے حوالے سے خطے میں کشیدگی کا سامنا ہے۔

امریکی حکام نے بھی اس حوالے سے کہا کہ بحیرہ روم میں کھڑے اس کے بحری بیڑے میں سے کسی نے میزائل فائر نہیں کیا اور اسرائیل معمول کی جنگی مشقوں کے طور پر میزائل فائر کرتا رہتا ہے۔


دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا میزائل شکن نظام اس کے دشمنوں کے خلاف اس کی ڈھال کا کام دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اکیلے ہی اپنے دشمنوں سے نمٹنے کی طاقت رکھتا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story