محمد عامر بھارت کیخلاف بھی بہترین کارکردگی کیلیے پرعزم

ان کی والدہ نسیم اختر کا رواں برس مارچ میں انتقال ہوا تھا۔


AFP June 16, 2019
ان کی والدہ نسیم اختر کا رواں برس مارچ میں انتقال ہوا تھا۔ فوٹو: فائل

فاسٹ بولر محمد عامر اپنی والدہ کی آخری یادوں سے تحریک پاکر بھارت کو نشانہ بنانے کیلیے پرعزم ہیں۔

محمد عامر کہتے ہیں کہ میری والدہ ہمیشہ ٹی وی کے آگے جم کر بیٹھ جاتیں اور میرے لیے دعائیں کرتیں، ان کی سب سے بڑی خواہش ہوتی تھی کہ میں ہر میچ میں 5 وکٹیں لیں، جب میں نے آسٹریلیا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تو ان کی باتیں یاد کرکے روپڑا، میں بھارت کے خلاف بھی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

پیسر کا مزید کہنا تھا کہ ایک کرکٹر ہونے کے ناطے تمام میچز ہمارے لیے ایک جیسے ہوتے ہیں مگر اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ہماری ٹیم کی جو پوزیشن ہے اس کی وجہ سے ہم پر اس مقابلے میں کامیابی کیلیے دباؤ ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔