ویسٹ انڈیز کیخلاف اہم میچ سے قبل بنگلہ دیشی مشفیق الرحیم کے ہاتھ پر چوٹ
بنگلہ دیشی میڈیا منیجر رابید امام نے مشفیق کے ہاتھ پر چوٹ کی تصدیق کی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم میچ سے قبل بنگلہ دیش کے سینئر کھلاڑی مشفیق الرحیم ہاتھ پر چوٹ کھا بیٹھے۔
نیٹ پریکٹس کے دوران ایک نئے بولر کی ڈلیوری پر گیند مشفیق الرحیم کے ہاتھ پر اس زور سے لگی کہ انھیں پریکٹس چھوڑ کر وہاں سے جانا پڑگیا جبکہ وہ دوبارہ پریکٹس کیلیے واپس نہیں آئے۔ بنگلہ دیشی میڈیا منیجر رابید امام نے مشفیق کے ہاتھ پر چوٹ کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ انجری زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ سے ابتدائی میچ کے موقع پر نیٹ پریکٹس کے دوران تمام اقبال کو بھی گیند لگ گئی تھی۔