مکی آرتھر بھارتی ٹاپ آرڈر کی تباہی کا خواب دیکھنے لگے

ابتدا میں وکٹیں لینا ہوں گی، شعیب ملک کا تجربہ ٹیم کے کام آئے گا، ہیڈکوچ کا اظہاراعتماد

ابتدا میں وکٹیں لینا ہوں گی، شعیب ملک کا تجربہ ٹیم کے کام آئے گا، ہیڈکوچ کا اظہاراعتماد۔ فوٹو: فائل

مکی آرتھر بھارتی ٹاپ آرڈر کی تباہی کا خواب دیکھنے لگے۔

مانچسٹر میں بھارت کیخلاف ورلڈکپ میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ بھارتی ٹاپ آرڈر کے دفاع میں شگاف ڈال کرتباہی پھیلائی جاسکتی ہیں، اگرایسا نہ ہو تو بعد میں بولرز کو سخت مشکلات پیش آئیں گی، دباؤ تو ہر میچ میں ہوتا ہے،اس بڑے میچ میں بھی ہوگا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ گرین شرٹس میں مہارت کی کمی نہیں اگر تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش کریں تو کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں، ورلڈکپ میں ابھی بہترین کارکردگی دکھانا باقی ہے، امید ہے کہ یہ بھارت کے خلاف میچ میں ہوگی، بڑی محنت کے باوجود فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں،کوشش کریں گے کہ اس بار مواقع نہ گنوائیں۔


انہوں نے کہا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں، امید ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں شعیب ملک کا تجربہ ٹیم کے کام آئے گا، سینئر کرکٹرز کو نوجوانوں کیلیے مثال بننا ہوگا۔

ایک سوال پر مکی آرتھر نے کہا کہ اولڈ ٹریفورڈ کی پچ فی الحال توکافی فلیٹ دکھائی دے رہی ہے،اس پرکافی نمی موجود ہے، موسم کا بھی کوئی اعتبار نہیں،کنڈیشنزدیکھتے ہوئے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے، کھلاڑی اس بڑے میچ کو یادگار بنانے کیلیے پرعزم ہیں، توقعات پرپورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

 
Load Next Story