آصف زرداری کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا اسمبلی بجٹ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ

صوبائی وزیر خزانہ کو بجٹ تقریر نہیں کردیں گے، نگہت اورکزئی


احتشام بشیر June 16, 2019
ہمارے احتجاج میں اے این پی ، جے یو آئی اور ن لیگ بھی شامل ہوگی، نگہت اورکزئی (فوٹو: فائل)

پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا لائحہ عمل تیار کرلیا ہے، جس کے تحت پیپلزپارٹی کے ارکان بجٹ تقریر کے دوران شور شرابہ کریں گے۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حمات بھی حاصل کرلی ہے۔

پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر خزانہ کو بجٹ تقریر نہیں کردیں گے، ہمارے احتجاج میں اے این پی ، جے یو آئی اور ن لیگ بھی شامل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔