خیبرپختونخوا میں سادگی کے دعوے ہوا میں اڑ گئے 30 پارلیمانی سیکریٹری مقرر

صوبائی حکومت کی جانب سے پارلیمانی سیکریٹریز کی تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک September 03, 2013
پارلیمانی سیکریٹریز میں زیادہ تر پارٹی کے وہ اراکین شامل کئے گئے ہیں جو تحریک انصاف کی صوبائی قیادت سے ناراض تھے، فوٹو:فائل

خیبر پختونخوا میں سادگی کے دعوے ہوا میں اڑ گئے اور وزیراعلیٰ نے30 پارلیمانی سیکریٹری مقرر کردیئے ہیں جو سب مراعات کے مزے بھی لیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمانی سیکریٹریز میں زیادہ تر پارٹی کے وہ اراکین شامل کئے گئے ہیں جو تحریک انصاف کی صوبائی قیادت سے ناراض تھے اور گزشتہ کچھ روز سے پارٹی کے اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کررہے تھے، ان ناراض اراکین کو منانے کے لئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے انہیں پارلیمانی سیکریٹریز مقررکیا جو سب مراعات کے مزے بھی لیں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے پارلیمانی سیکریٹریز کی تقرری کا نوٹی فکشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹی فکشن جاری ہونے کے بعد پشاور، ہنگو اور دیگر شہروں سے منتخب تحریک انصاف کے اراکین اسمبلیوں کو پارلیمانی سیکریٹریز مقررکیا گیا ہے، نئے پارلیمانی سیکریٹریز کو گاڑیوں کے ساتھ تمام مراعات بھی مہیا کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |