بلوچستان کا بجٹ 19 جون کو پیش کرنے کی تیاریاں

بجٹ میں صحت ،تعلیم اور امن و امان کو ترجیحات میں شامل کیاگیا ہے، محکمہ خزانہ بلوچستان


Staff Reporter June 16, 2019
بجٹ میں بے روزگار نوجوانوں کیلئے نئی اسامیاں مشتہر کی جائیں گی ، صوبائی محکمہ خزانہ فوٹو: فائل

بلوچستان حکومت 19 جون کو آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ پیش کرے گی جس میں صحت، تعلیم اور امن وامان کو ترجیح دی گئی ہے۔

بلوچستان کابینہ کا اجلاس 17 جون کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوگا، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

صوبائی محکمہ خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 19 جون کو بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت ،تعلیم اور امن و امان کو ترجیحات میں شامل کیاگیا ہے۔ نئے بجٹ میں بے روزگار نوجوانوں کے لئے نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔