آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ فوجی دستوں سے ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف نے ایل او سی پر پاک فوج کے اعلیٰ افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔


ویب ڈیسک September 03, 2013
آرمی چیف نے ایل او سی پر پاک فوج کے اعلیٰ افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

SUKKUR: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجی دستوں سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کے دورے کے موقع پر وہاں تعینات دستوں کے عزم و حوصلے، مستعدی اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے ایل او سی پر پاک فوج کے اعلیٰ افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اس سے قبل وہاں پہنچنے پر آرمی چیف کو مقامی فارمیشن کمانڈر نے سیکیورٹی کی صورتحال اورکسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دستوں کے ہر لمحہ چوکس رہنے پر بریفنگ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں