پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فادرز ڈے منایا گیا

اس دن بچے اپنے والد کی عظمت کو سراہتے ہوئے ان سے اپنی محبت اوراحترام کا اظہار کرتے ہیں


ویب ڈیسک June 16, 2019
والد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال 16 جون کو فادرز ڈے منایا جاتا ہے۔ فوٹوفائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا گیا، یہ دن والد کی عظمت، عزت اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو اپنے بچوں کی پرورش کے لیے زمانے کی ہر سختی برداشت کرتا ہے۔ باپ کا رشتہ بہت انمول اور شفیق ہوتا ہے جو اپنے بچوں کا ہر خواب پورے کرنے کے لیے دن رات مشقت کرکے اپنے بچوں کو اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرتاہے۔

والد کی انہی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال 16 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا جاتا ہے۔

امریکا میں بیسویں صدی کے اوائل میں ماؤں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فادرز ڈے منانے کا سلسلہ شروع ہوا اس دن بچے اپنے والد کی عظمت کو سراہتے ہوئے ان سے اپنی محبت اوراحترام کا اظہار کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں