سرفراز احمد نے وزیراعظم کا مشورہ نظر انداز کردیا

سرفراز احمد نے عمران خان کے مشورے کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی


Sports Reporter June 16, 2019
عمران خان کے مشورے کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی ہے، فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے وزیر اعظم عمران خان کا پہلے بیٹنگ کرنے کا مشورہ نظر انداز کر دیا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں، ورلڈ کپ 1992ء کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں انہوں نے اپنی ٹویٹ میں پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیا تھا کہ سرفراز احمد ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دیں۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد میچ کا ٹاس جیتنے میں کامیاب بھی رہے لیکن انہو ں نے دنیائے کرکٹ میں بڑی اتھارٹی سمجھے جانے والے عمران خان کے مشورے کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |