لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اس سے قبل آئی ایس آئی کے کاؤنٹر انٹیلی جنس ونگ کے سربراہ رہ چکے ہیں


ویب ڈیسک June 16, 2019
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اس سے قبل آئی ایس آئی کے کاؤنٹر انٹیلی جنس ونگ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ فوٹو : فائل

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے جب کہ دیگر 5 لیفٹیننٹ جنرل کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تبادلے کیے گئے ہیں جن کے تحت لیفٹیننٹ جزل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

میجر جنرل فیض حمید اس سے قبل آئی ایس آئی کے کاؤنٹر انٹیلی جنس ونگ کے سربراہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں، انہیں اپریل میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اب جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل کے فرائض انجام دیں گے، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کمانڈر گوجرانوالہ کور تعینات کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں