سال 2011 میں امریکا نے تین گنا زیادہ اسلحہ فروخت کیا

سعودی عرب نے33 ارب 70کروڑ ڈالر مالیت کےامریکی ہتھیار خریدنےکے معاہدےکئے.


ویب ڈیسک August 28, 2012
سعودی عرب نے33 ارب 70کروڑ ڈالر مالیت کےامریکی ہتھیار خریدنےکے معاہدےکئے. فوٹو فائل

RAWALPINDI:

امریکی کانگریس نےاسلحے کی فروخت سے متعلق تھنک ٹینک'سی آر ایس' کی ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کےمطابق امریکا نےسال 2011 میں 66 ارب 30 کروڑ مالیت کا اسلحہ فروخت کیا جودنیا بھرمیں فروخت ہونے والے اسلحے کا78 فیصد ہے۔


فرانس کی اسلحے کی برآمدات بھی دگنی ہوگئیں۔ سال 2011میں روس کی اسلحے کی فروخت نصف رہی۔ جرمنی، اٹلی اوربرطانیہ کی بھی اسلحےکی فروخت 1.2 فیصدکم رہی۔


سعودی عرب نے33 ارب 70کروڑ ڈالر مالیت کےامریکی ہتھیار خریدنےکے معاہدےکئے،بھارت نے 6 ارب 90 کروڑ ڈالر اور متحدہ عرب امارات نے 4ارب 50 کروڑ ڈالرمالیت کا اسلحہ خریدا۔


رپورٹ کے مطابق ایران کے خطرے کے پیش نظر خطے کے ممالک خاص طورپرسعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی جانب سے اسلحے کی خریداری میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں