پولیس اہلکار کی سڑک پر کھلے عام ہوائی فائرنگ ویڈیو وائرل

ویڈیو وائرل ہونے پر حکام نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا


Staff Reporter June 16, 2019
پولیس اہلکار کی ایم اے جناح روڈ پر کھلے عام فائرنگ کی تصاویر (فوٹو: اسکرین گریب)

ایس ایس پی ساؤتھ آفس میں تعینات اہلکار نے ایم اے جناح روڈ پر کھلے عام ہوائی فائرنگ کردی اور ویڈیو بھی بنوائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر حکام نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہرقائد میں قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے، ایس ایس پی ساؤتھ آفس میں تعینات اہلکار عزیز نے ایم اے جناح روڈ پر کھلے عام ہوائی فائرنگ کردی جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Karachi Police consteble firing 2

پولیس اہلکار نے کھلے عام ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بھی بنوائی اور یہ فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ فوٹیج میں پولیس اہلکار کو ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک گزرنے کے دوران فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Karachi Police consteble firing 3

فائرنگ کے باعث ارد گرد موجود شہری خوف زدہ ہوگئے، پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے پولیس اہلکار عزیز کو فوری طور پر معطل کر کے اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں