ڈگری وائرس کا حملہ سیکڑوں ایکڑرقبے پر مرچ کی فصل تباہ

آبادگاروں کا پیداوار میں 70 فیصد تک کمی کا خدشہ

محکمہ زراعت کی جانب سے تجویز کردہ ادویات بھی مرچ کی فصل پر اثر نہیں کررہی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

مرچ کی فصل پر موڑ مرض کا حملہ، سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصل متاثر، پیداوار 70 فیصد تک کم ہونے کا اندیشہ، آبادگاروں کا محکمہ زراعت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی اہم فصلوں میں سے ایک فصل لال مرچ پر آج کل موڑ کے مرض کے باعث اس کے پتے مڑ رہے ہیں اور پیداوار 50 سے 70 فیصد تک کم ہونے کا اندیشہ ہے۔ آبادگاروں کے ایک وفد جس کی قیادت اشرف علی گل کررہے تھے ڈگری میں صحافیوں کو بتایا کہ دیہہ 266، 267 سمیت ڈگری اور کوٹ غلام کے مختلف دیہات میں اکثر مقامات پر جہاں چھوٹی لال مرچ کاشت کی جاتی ہے، موڑ کے مرض کے باعث فصل متاثر ہورہی ہے ۔




اس پر اس مرض سے متعلق محکمہ زراعت کی جانب سے تجویز کردہ ادویہ بھی اثر نہیں کررہی جبکہ محکمہ زراعت کے اہلکار بھی دورے پر نہیں آتے جس کے باعث مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، آبادگاروں نے فوری طور پر اس کے سدباب کے لیے صوبائی وزیر زراعت و دیگر حکام بالا سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
Load Next Story