ورلڈ کپ حسن علی مہنگے پاکستانی بولرز بن گئے

حسن علی نے بھارت کے خلاف 9 اوورز میں 84 رنز دے ڈالے


Numainda Khususi June 17, 2019
حسن علی نے بھارت کے خلاف 9 اوورز میں 84 رنز دے ڈالے

ISLAMABAD: حسن علی ورلڈکپ کے مہنگے ترین پاکستانی بولرز بن گئے،پیسر نے 9اوورز میں 84رنز دے ڈالے،ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 11ہزار رنز مکمل کرکے ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑدیا، روہت شرما اور لوکیش راہول میگا ایونٹ میں پاکستان کیخلاف پہلی سنچری شراکت قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔

حسن علی نے بھارت کیخلاف مانچسٹر میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران 9 اننگز میں 84رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی، یہ ورلڈ کپ مقابلوں میں کسی بھی بولر کا مہنگا ترین اسپیل ہے، مجموعی طور پر ون ڈے کرکٹ کی کسی اننگز میں سب سے زیادہ رنز دینے والے پاکستانی بولر وہاب ریاض ہیں، پیسر نے ناٹنگھم میں 2016میں انگلینڈ کیخلاف میچ میں 110رنز دیے تھے جو تاریخ کا دوسرا مہنگا ترین اسپیل بھی ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 11ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے،انھوں نے یہ سنگل میل 222اننگز میں عبور کیا۔

سچن ٹنڈولکر نے 276اننگز کھیلی تھیں، روہت شرما اور لوکیش راہول پاکستان کیخلاف کسی ورلڈکپ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے بھارتی اوپنرز بن گئے ہیں،اس سے قبل سچن ٹنڈولکر اور نوجوت سنگھ سدھو نے ورلڈکپ 1996میں بنگلور میں 90رنز جوڑے تھے،روہت شرما اور لوکیش راہول نے 136رنز جوڑے جو میگا ایونٹ میں بھارت کی جانب سے سب سے بڑی شراکت ہے،اس سے قبل شیکھر دھون اور ویرات کوہلی نے ورلڈکپ 2015میں 129رنز بنائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |