کراچی میں پانی کا بحران جاری مختلف علاقوں میں فراہمی بند

ہائیڈرنٹس سے پانی کی فراہمی شروع ہو گئی

دھابیجی، گھارو اور حب ڈیم سے پانی کی سپلائی کے باعث 2 روز میں معمول پر آ جائے گی، گرمی میں پانی بند ہونے سے شہری پریشان

ISLAMABAD:
پانی کا بحران ختم نہ ہوسکا شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی جاری ہے لیکن جمعہ کو بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے شہر میں پانی کی صورتحال بہتر ہونے میں مزید 24 سے 48گھنٹے لگ سکتے ہیں سرکاری ہائیڈرنٹ سے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کرنے والے مرکزی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر جمعہ کو بجلی کا طو یل بریک ڈاؤن ہوا تھا جس کے بعد شہر میں پانی کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا، شہر میں مجموعی طور پر پانی کی سپلائی کی صورتحال خراب ہوگئی ہے مختلف علاقوں جن میں گلشن اقبال، گلستان جوہر، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، نارتھ کراچی ، اولڈ سٹی ایریا، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن ، پی آئی بی کالونی سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے ، شدید گرمی میں شہریوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے سے مشکلات کاسامنا ہے، واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں دھابیجی، گھارو اور حب ڈیم سے پانی کی فراہمی معمول پر آگئی ہے۔

سرکاری ہا ئیڈرنٹ سے بھی شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے لیکن بجلی کی طویل بند ش سے پیدا ہو نے والی صورتحال معمو ل پر آنے میں مزید 2 دن لگ سکتے ہیں، واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ شہر کو70 کلومیٹر دور سے پانی فراہم کیا جاتا ہے شہر میں فراہمی آب کی سپلائی کا 12 ہزار کلومیٹر طویل نیٹ ورک ہے جہاں پانی پہنچانے میں وقت لگتا ہے بجلی بند ہونے سے پورا نظام متاثر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی متاثر ہے امکان ہے کہ شہر میں منگل تک پانی کی فراہمی معمول پر آجائے گی۔
Load Next Story