ماتلی سندھ حکومت نے پھلیلی نہر پر نئے پل کی منظوری دیدی
دونوں کناروں پر پختہ سڑک بھی تعمیر کی جائے گی، سردار کمال چانگ کی صحافیوں سے گفتگو
QUETTA:
حکومت سندھ نے ماتلی شہر میں پھلیلی کینال پر نئے پل اور نہر کے دونوں کناروں پر پختہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
جس پر 26کروڑ روپے لاگت آئے گی، اس بات کا انکشاف ایم این اے اور پاکستان پیپلزپارٹی بدین کے جنرل سیکریٹری کمال خان چانگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے بتایا کہ نہر کے دونوں اطراف گرل بھی لگائی جائیں گی، جبکہ لائٹنگ کا بھی بندوبست کیا جائے گا، نہر کے دونوں اطراف واقع تمام تجاوزات کا بلاامتیاز خاتمہ ہوگا، جس کیلیے آپریشن کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہاکہ صدر پاکستان آصف علی زرداری ماتلی کے تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس کیلیے حکومت سندھ نے احکام جاری کردیے ہیں۔