فرائض میں غفلت اورڈیوٹی سےغیرحاضری پرمتعدد پولیس اہلکار برطرف

ایس ایس پی سانگھڑ نے ضلع کے تھانوں اور پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات پولیس اہلکاروں کو غیر حاضری پر بر طرف کر دیا۔


Nama Nigar September 04, 2013
پولیس اہلکاروں نے اپنے بچاؤ کے لیے اعلیٰ پولیس افسران اور باثر سیاسی شخصیت کے بنگلوں کا طواف شروع کر دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: فرائض میں غفلت برتنے اور غیرحاضری پر متعدد پولیس اہلکار برطرف کر دیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی نے ضلع کے تھانوں اور پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات پولیس اہلکاروں کی فہرست چیک کی جس سے معلوم ہوا کہ درجن بھر اہلکار و افسرن جن میں غلام محمد، مختار احمد، ظفر علی، خان محمد، محمد سلیمان، سرفراز ، محمد جاوید، فہم رزاق سمیت دیگر شامل ہیں، ڈیوٹی سے غیرحاضر اور غفلت کے مرتکب پائے گئے۔



جنھیں ایس ایس پی نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ملازمت سے فارغ کر دیا، ان اطلاعات پر پولیس اہلکاروں نے اپنے بچاؤ کے لیے اعلیٰ پولیس افسران اور باثر سیاسی شخصیت کے بنگلوں کا طواف شروع کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں