دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
حملہ آور فرار، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
ISLAMABAD:
سرہاری پولیس تھانے کی حدود گوٹھ یار محمد زرداری میں پرانی دشمنی کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بروہی برادری سے تعلق رکھنے والے 2 افراد علی نواز بروہی اور اعجاز بروہی رات گئے اپنی زرعی زمینوں پر پانی دے رہے تھے کہ بروہی برادری کے دیگر افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اعجاز بروہی اور علی نواز بروہی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
زخمیوں کو نواب شاہ اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخمی علی نواز بروہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمی اعجاز بروہی کو اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ سرہاری پولیس مزید تفتیش کررہی ہے، تاحال کوئی مقدمہ درج ہوا نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔