کیمیائی ہتھیار باغیوں نے نہیں بلکہ شامی حکومت نے استعمال کئے ہیں امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل

یہ وقت بیٹھنے کا نہیں ہے بلکہ شام کے خلاف کارروائی کرنے کا ہے، امریکی وزیر خارجہ


ویب ڈیسک September 04, 2013
یہ وقت بیٹھنے کا نہیں ہے بلکہ شام کے خلاف کارروائی کرنے کا ہے، امریکی وزیر خارجہ فوٹو: فائل

امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کو امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے شام کے معاملے پر بریفنگ دی گئی جس میں کمیٹی کے چیئرمین چیک ہیگل نے کہا کہ شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

چیک ہیگل نے کہا کہ کیمیائی ہتھیار باغیوں نے نہیں بلکہ شامی حکومت نے استعمال کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی زمینی فوج شام میں داخل نہیں ہو گی۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ شام کی حکومت کے خلاف ہمارے پاس ٹھوس ثبوت ہیں اور اب یہ وقت بیٹھنے کا نہیں ہے بلکہ شام کے خلاف کارروائی کرنے کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے صدر بشارالاسد کی اقتدار کی ہوس انہیں کیمیائی حملوں تک لے گئی اور امریکا نے ناقابل برداشت بربریت کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر باراک کا کہنا تھا کہ صدر بشارالاسد کو کیمیائی حملوں کی سزا ملنی چاہیے اور امید کرتے ہیں کہ کانگریس فوجی کارروائی کی حمایت کرے گی، امریکا کے پاس شام کے باغیوں کی مدد اور شامی صدر بشارالاسد کو شکست دینے کے لئے واضح منصوبہ موجود ہے، ارکان کانگریس فوجی کارروائی کے حوالے سے جلد ووٹنگ کریں۔ اوباما کا کہنا تھا کہ شام میں امریکی کارروائی محدود ہو گی اور وہاں عراق اور افغانستان جیسی تاریخ نہیں دہرائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں