بلاگر اور سوشل میڈیا کارکن محمد بلال خان اسلام آباد میں قتل

نامعلوم افراد نے بلال خان کو خنجروں کے وار کرکے قتل کردیا

نامعلوم افراد نے بلال خان کو خنجروں کے وار کرکے قتل کردیا فوٹو:فائل

سوشل میڈیا ایکٹویسٹ محمد بلال خان کو وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

اسلام آباد کے علاقے جی-9/4 میں نامعلوم افراد نے بلال خان کو رات گئے خنجروں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ زخمی محمد بلال کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مقتول کی نمازجنازہ آج صبح آبپارہ چوک رحمانی مسجد کے سامنے ادا کردی گئی۔ محمد بلال خان ناموس رسالت ﷺ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت متحرک تھے۔


بلال خان کے کزن کی مدعیت میں تھانہ کراچی کمپنی میں ان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے محمد بلال خان کو فون کرکے گھر سے بلایا اور قتل کردیا۔ محمد بلال خان کا آبائی تعلق گلگت بلتستان سے تھا اور وہ اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں شریعہ فیکلٹی سے فارغ التحصیل تھے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے ہزاروں پرستار ہیں۔ سوشل میڈیا پر بلاگنگ اور ولاگنگ میں انہیں نمایاں حیثیت حاصل تھی۔
Load Next Story