پرویز مشرف کے منجمد بینک اکاوٴنٹس سے رقم نکلوانے پر ایف آئی اے سے وضاحت طلب

عدالت کا بینظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کے منجمد بینک اکاوٴنٹس سے رقم نکلوانے پر برہمی کا اظہار


ویب ڈیسک June 17, 2019
عدالت کا بینظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کے منجمد بینک اکاوٴنٹس سے رقم نکلوانے پر برہمی کا اظہار فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کے منجمد بینک اکاوٴنٹس سے رقم نکلوانے پر ایف آئی اے سے وضاحت طلب کرلی۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی، تاہم ایف آئی اے پراسیکیوٹر اور تفتیشی آفیسر پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے ملزم پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات پیش نہ کرنے اور ان کے منجمد بینک اکاوٴنٹس سے رقم نکلوانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات پیش

فاضل جج اصغر خان نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ منجمد اکاوٴنٹ سے رقم کیسے نکلی؟۔ عدالت نے 27 جولائی تک سابق آرمی چیف و صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات اور رقم نکلوانے کی وضاحت طلب کرلی۔

بے نظیر بھٹو 27 دسمبر 2007ء کو لیاقت باغ راول پنڈی میں جلسے میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہوگئی تھیں۔ ان کے قتل کے مقدمے میں جنرل (ر) پرویز مشرف اشتہاری اور مفرور ملزم ہیں۔ اس کیس میں ان کی جائیداد، اثاثے اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں