آج تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کے نام کا اعلان کردوں گا وزیراعظم

حکومت پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے گی، ذرائع


ویب ڈیسک June 17, 2019
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قرضوں سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کا اعلان آج کردوں گا۔

بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اس موقع پر قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کو آگے بڑھانے کیلئے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں وفاقی بجٹ منظور کرانے کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

اجلاس کے دوران شرکا کو قرضوں سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کے نام کا اعلان آج کردوں گا۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ 10 سال میں لیے گئے قرضوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں