ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت پورا ملک اورعوام چکا رہے ہیں مریم نواز

پاکستان میں اس سے قبل ڈالر کی قیمت میں اتنا اضافہ کبھی نہیں ہوا، مریم نواز


ویب ڈیسک June 17, 2019
ڈالر 156 روپے 97 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک اور عوام ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں۔

مریم نواز نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 3ارب 40 کروڑ ڈالر قرض سے متعلق حکومتی دعوؤں کی تردید اور مہنگائی پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ملک اور عوام ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں، ملک میں اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا ہے۔



واضح رہے کہ کابینہ کے 2 ارکان خسرو بختیار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اے ڈی بی سے 3.4 ارب ڈالر قرض ملنے کے معاہدے کا دعویٰ کیا تھا لیکن بین الاقوامی ادارے نے اسے مسترد کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |