انجنیئرنگ یونیورسٹی کا طالبعلم امتحان سے چند گھنٹے قبل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
فیضان انجنیئرنگ یونیورسٹی پشاور میں کمپیوٹر سسٹم انجنئیرنگ کا طالبعلم تھا
PESHAWAR:
انجنیئرنگ یونیورسٹی کا طالب علم امتحان سے چند گھنٹے قبل ہاسٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
مردان کے علاقے لونڈ خوڑ سے تعلق رکھنے والا فیضان انجنیئرنگ یونیورسٹی پشاور میں کمپیوٹر سسٹم انجنئیرنگ کے سکینڈ سمسٹر کا طالب علم تھا اور پیر کو اس کا یونیورسٹی میں پیپر تھا لیکن چند گھنٹے قبل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔
ترجمان انجنیئرنگ یونیورسٹی پشاور اورنگزیب خان کے مطابق فیضان گزشتہ رات ہی پشاور آیا تھا، ہاسٹل کے سیکیورٹی انچارج نے فیضان کی موت کے بارے میں یونیورسٹی انتظامیہ کو بتایا، فیضان کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ وہاں دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق تھانہ کیمپس میں فیضان کی طبی موت کے حوالے سے روزنامچہ رپورٹ درج کر دی گئی ہے۔