مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں بھارتی فوج کا میجر ہلاک 3 اہلکار زخمی

بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا


ویب ڈیسک June 17, 2019
فائرنگ میں ایک اور میجر 2 اہلکاروں کے ہمراہ شدید زخمی ہوگیا۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فوج کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ میں میجر ہلاک جب کہ ایک میجر اور دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے اچھابل میں بھارتی فوج کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میجر کیتن شرما ہلاک ہوگئے جب کہ بھارتی فوج کا ایک اور میجر راہول ورما دو اہلکاروں سمیت زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ میجر کیتن شرما اور میجر راہول ورما دو اہلکاروں کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے گئے تھے جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مزید نفری طلب کرلی گئی، ریسکیو ادارے نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو سری نگر میں واقع بھارتی فوج کے 92 بیس آرمی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ادھر ضلع اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا جب کہ ضلع کلگام، پلوامہ، شوپیاں اور بانڈی پورہ میں بھی سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں