آرمی چیف کا 330 کلو گرام وزنی شہری کی ویڈیو کا نوٹس علاج کی ہدایت
شہری کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کل صادق آباد سے لاہور منتقل کیا جائے جہاں لاہور کے نجی اسپتال میں نور حسن کا علاج ہوگا
KARACHI:
صادق آباد کے 330 کلو وزنی شہری نے سوشل میڈیا کے ذریعے آرمی چیف سے علاج کی درخواست کی تھی جس پر آرمی چیف نے نوٹس لیتے ہوئے مریض کو آرمی ایئر ایمبولینس فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صادق آباد کا شہری نور حسن موٹاپے کی بیماری کا شکار ہے اور اس کا وزن 330 کلو گرام ہوچکا ہے، نور حسن وزن کی انتہائی زیادتی کے باعث حرکت کرنے سے قاصر ہے اور اسے عام ایمبولینس پر اسپتال منتقل نہیں کیا جاسکتا۔
اس مسئلے کے پیش نظر شہری نور حسن نے سوشل میڈیا کے ذریعے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام پیغام دیا اور اس میں درخواست کی کہ میری منتقلی کے لیے مدد کی جائے تاکہ علاج ہوسکے۔
آرمی چیف نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے شہری کو آرمی کی ایئر ایمبولینس فراہم کرنے کی ہدایت کردی جس کے تحت نور حسن کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کل صادق آباد سے لاہور منتقل کیا جائے جہاں لاہور کے نجی اسپتال میں نور حسن کا علاج ہوگا۔