شہر میں پانی فر اہم کر نے والے مر کزی دھا بیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کا بر یک ڈاؤن معمول بنتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شہر میں پانی کا بحران خوفناک شکل اختیا رکر گیا ہے جب کہ شہر میں پانی کی فراہمی شد ید متاثر ہے۔
کراچی کو پانی فراہم کرنے والے مرکز ی پمپنگ اسٹیشن دھابیجی پر بجلی کا بریک ڈاؤن معمول بن گیاہے ،جمعہ کے بعد پیر کی صبح بھی دوبارہ بجلی کا بریک ڈاؤن جس سے 72 انچ قطرکی لائن پھٹ گئی، جمعہ کو بھی بر یک ڈاؤن کی وجہ سے 72انچ قطر کی لائن پھٹ گئی تھی کر اچی کو 80 فیصد پانی دھا بیجی پمپنگ اسٹیشن فر اہم کرتا ہے۔
دھا بیجی پمپنگ اسٹیشن پر کسی بھی وجہ سے پانی کی فراہمی متاثر ہو تو شہر میں پا نی کا سارا نظام درہم بر ہم ہو جا تا ہے جمعہ سے اب تک شہر میں پا نی کی فر اہمی معمول پر نہیں آ سکی شہر کے مختلف علاقون جن میں اولڈ سٹی ایر یا ، لیا ری ، کیما ڑی ، کو رنگی ، گلشن اقبال ، گلستان جو ہر ،ملیر ، لا نڈھی ، ماڈل کا لو نی ، منظو رکا لو نی ، محمود آباد ، احسن آباد ، گلشن معمار، اورنگی ٹاؤن سمیت دیگر علاقے شد ید متاثر ہیں۔
شہر کو پہلے ہی 60 کر وڑ گیلن پا نی کی کمی کاسامنا ہے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے مو جود پا نی بھی شہر میں فر اہم کر نے میں مشکلا ت کاسامنا کر نا پڑ رہا ہے پھٹنے والی لا ئن پر ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدا یت پر مرمتی کام مکمل کر لیا گیا ہے لیکن اس وجہ سے شہر کو ایک کر وڑ گیلن پا نی فر اہم نہیں ہو سکا تھا اور جمعہ کو بر یک ڈاؤن کی وجہ سے 34کر وڑ گیلن پانی فر اہم نہیں ہوسکا تھا اس طر ح میں شہر میں پا نی کی فراہمی شد ید متاثرہے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بار با ر بر یک ڈاؤن کی وجہ سے شہر میں پا نی کی فر اہمی شد ید متاثر ہو ر ہی ہے پہلے ہی شہر میں پا نی کی کمی کاسامنا ہے بجلی بند ہو نے سے شہر میں پانی کی فر اہمی اور متاثر ہو جا تی ہے انھو ں نے کہا کہ اپنے محدود وسائل میں شہر کو پا نی فر اہم کر نے کی بھر پور کوشش کر ر ہے ہیں پا نی کی فر اہمی معمول پر آنے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔
شہر ی پا نی احتیاط سے استعمال کر یں کر اچی میں پا نی کے بحران کی وجہ سے مختلف علاقون میں شہر یو ں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ پا نی کی کئی کئی دنوں کے بعد فر اہم کیاجا تا ہے ہم پا نی ی بو ند بو ند کو تر س گئے شد ید گر می میں پا نی کی نا پیدا ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی،گھارو اور پیپری پمپنگ اسٹیشنز سمیت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تمام اسٹریٹجک تنصیبات پرمتواتر بجلی کی فراہمی جاری ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر تکنیکی فالٹ کی درستگی کیلئے مینٹی نینس کی ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کیا گیا اوربجلی کی فراہمی ترجیحی بنیاد پر بحال کی گئی،ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق،کراچی کے عوام کے وسیع تر مفاد میں واٹر بورڈکے تما م بڑے پمپنگ اسٹیشنز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں ۔