پولیو مہم کا دوبارہ آغاز بنوں میں ایک اور کیس رپورٹ

پولیو کیسز کا 50 فیصد بنوں میں ہونے سے ضلع کو انتہائی حساس قرار دیا، بابر بن عطا


پولیو کیسز کا 50 فیصد بنوں میں ہونے سے ضلع کو انتہائی حساس قرار دیا، بابر بن عطا

لاہور: ملک میں پولیو سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

جانی خیل میں ذیشان نامی 17 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، ضلع بنوں کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا جاچکا ہے، ضلع میں پولیو کے بچوں کی تعداد 8 ہے،ملک میں پولیو کے 23 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے صوبہ خیبرپختونخوا میں 18، سندھ اور پنجاب 3، 3 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا کے مطابق ملک کے مجموعی پولیو کیسز میں 50 فیصد بنوں میں رپورٹ ہونے کے بعد ضلع کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس وجہ سے یہ انتہائی ضروری ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران یہاں 5 سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں۔حکومت نے حالیہ مہم میں قطرے نہ پلانے والے والدین کیخلاف مقدمے درج نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب آج سے تین روزہ مہم کاآغاز ہوگیا ہے، معاون بابربن عطا مہم کی خود نگرانی کررہے ہیں،خدارا اپنے بچوں کو انسداد پولیوقطرے ضرور پلائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |